منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ڈی ایم کے جلسے ناکام رہے، اس ٹولے کو اب ترقی مخالف سیاست سے توبہ کر لینی چاہیے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن کی ملاقات

datetime 3  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے

کہا کہ افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے والے عناصر دشمن کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔مایوسی کا شکار اپوزیشن عوام کو گمراہ نہیں کرسکتی۔ موجودہ حالات میں پی ڈی ایم کا کردار قومی مفادات کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے اور یہ وقت انتشار کی سیاست کا نہیں بلکہ اتحاد و اتفاق کا ہے۔اپوزیشن جماعتوں کو اپنے منفی طرز عمل پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسے ناکام رہے، اس ٹولے کو اب ترقی مخالف سیاست سے توبہ کر لینی چاہیئے۔2 برس میں پنجاب میں فلاح عامہ کے ریکارڈ کاموں کی مثال 70 برس میں نہیں ملتی۔پسماندہ علاقوںکے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی خود کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے مشن میںکسی کو حائل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے کہا کہ پی ڈی ایم کو وسیع تر قومی مفاد میں جلسوں سے گریز کرنا چاہیئے اور کورونا وباء کے دوران عوام کی زندگیوں کو دائو پر لگانا کوئی دانشمندی نہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…