جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

ن لیگ نے آئندہ انتخابات میں ٹکٹ کو لاہور جلسے اور لانگ مارچ کیلئے فنڈز سے مشروط کردیا، گرفتاریوں کی صورت میں انتہائی خطرناک حکم جاری

datetime 3  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ آل شریف اقتدار میں ہو تو عوام اوراپوزیشن میں ہو تو اپنی ہی جماعت کے رہنمائوں اورکارکنوں کو لوٹتے ہیں،مریم صفدر پارٹی رہنمائوں کو آئندہ عام انتخابات میں ٹکٹ

اور وزارت کا لالچ دے کر پیسے بٹور رہی ہے ،آئندہ انتخابات میں ٹکٹ کو لاہور جلسے اور لانگ مارچ کے لیے فنڈ زسے مشروط کردیا گیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک سیف کھوکھر اور انکے بیٹے فیصل کھوکھر نے 50 لاکھ روپے فنڈز میں دئیے ،اسی طرح دیگر رہنمائوں سے بھی لاکھوں روپے اکٹھے کئے گئے ہیں،ایک روز میںایک کروڑ پچاسی لاکھ اکٹھے کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ مریم صفدر نے کارکنوں کو گرفتاریوں کی صورت میں توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کا ٹاسک بھی سونپ دیاہے ، کارکنوں کو تصادم پرانعام اورحکومت میں آنے کے بعد عہدے دینے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سارے کرپشن زدہ اکٹھے ہو کر ملک اور جمہوریت کیخلاف سازشیں کر رہے ہیں ،لانگ مارچ کی دھمکیاں دینے والے اس وقت سے ڈریں جب عوام انکا محاسبہ کرینگے۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن جو مرضی کرے احتسابی شکنجے کی گرفت نرم نہیں ہو گی۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…