بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

حکمران ٹولے نے لاکھوں لوگوں سے روزگار چھین لیا،غریب زندہ رہنے کے لیے خوراک خرید سکتاہے نہ دوائی، پی ٹی آئی حکومت کو عوام کو اوپر مسلط مصیبت قرار دیدیا گیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صورت میں ایک مصیبت عوام پر مسلط ہے۔ حکمران ٹولے نے لاکھوں لوگوں سے روزگار چھین لیا۔غریب زندہ رہنے کے لیے خوراک خرید سکتاہے نہ دوائی ۔ لینڈ ، ڈرگ ، شوگر اور آٹا مافیا کا راج ہے اور عوام بے بس ۔ گزشتہ حکومتوں کے ادوار میں بھی عوام پر ظلم ہورہاتھا ، اب پی ٹی

آئی کے دور میں بھی وہی داستان جاری ہے ۔ جاگیرداروں اور استعمار کے نمائندوں نے چولستان کو غیر ملکی شہزادوں کے حوالے کردیاہے جبکہ چولستان کا اپنا شہزادہ اور شہزاد ی خوراک اور پینے کے پانی کے لیے ترس رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے’’ چولستان بچائو ریلی‘‘ کے شرکاء سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ 850 دنوں میں عوام کو غربت ، بے روزگاری ، مہنگائی کے تحفے دیے اور سابقہ حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کومزید اضافے کے ساتھ جاری رکھا ۔ انہوںنے کہاکہ سٹیٹس کو کے نمائندوں ، جاگیرداروں اور استعمار کے ایجنٹوں نے ملک کو دیوالیہ کردیاہے ۔ عوام بے بس اور مجبور ہیں نہ وہ آٹا چینی خرید سکتے ہیں اور نہ ان کے پاس دوائی خریدنے کی سکت ہے ۔ حکمران طبقہ نے گزشتہ ستر سالوں میں عوام کو تعلیم اور علاج کی سہولتوں سے محروم رکھا ، چولستان اور جنوبی پنجا ب کے دیگر علاقے اس کی بڑی مثا ل ہیں ۔یہاں لینڈ مافیا کے وارے نیارے جبکہ چھوٹا کسان کسمپرسی کا شکار ہے۔ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی پر جاگیردار قابض ہیں۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ چولستان میں ہر دوسرے تیسرے سال قحط سے بے شمار جانور مر جاتے ہیں ۔ عالمی ادارے ایک ہاتھی کو بچانے کے لیے پاکستان سے ہزاروں میل دور لے جاتے ہیں لیکن ہماری

اپنی حکومت لاکھوں جانوروں کے لیے پانی کا انتظام کرنے سے قاصر ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہزاروں لوگ بھوک اور پیاس سے بلک رہے ہوتے ہیں لیکن یہاں کا جاگیردار اور وڈیرہ عیاشی کر رہاہوتاہے ۔چولستان ترقیاتی ادارے کے نام پر اربوں روپے کے فنڈز کو حکومتی نمائندوں نے ہڑپ کرلیاہے ۔علا قہ غیر ملکی شہزادوں کے حوالے کردیا جبکہ چولستان کا رہائشی شہزادہ اور شہزادی

خوراک اور پینے کے پانی کے لیے ترس رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ وقت آگیاہے کہ ان ظالم حکمرانوں سے نجات حاصل کی جائے اور ملک کو اسلامی اور خوشحال پاکستان بنایا جائے ۔ جماعت اسلامی اسی منزل کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہی ہے ۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ چولستان ترقیاتی ادارے کے فنڈز کا شفاف آڈٹ کروایا جائے اور چولستان کو الگ ضلع بنایا جائے ۔ بعد ازاں سینیٹر

سراج الحق نے سابق امیر جماعت اسلامی ضلع بہاولپور ڈاکٹر اشرف کے لیے منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرحوم کی دینی و ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔تعزیتی ریفرنس سے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم ، امیر ضلع بہاولپور سید ذیشان اختر اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ڈاکٹر اشرف نے پوری زندگی جماعت اسلامی کے

اعلیٰ مقاصد کے حصول کے لیے بھر پور جدوجہد کی ۔ انہوںنے علاقہ کے عوام کی فلا ح و بہبود کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جماعت اسلامی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف اپنی تحریک جاری رکھے گی اور اس کے دوسرے فیز کا آغاز کچھ روز بعد گوجرانوالہ سے ہو گا ۔ انہوں نے کہاکہ

جماعت اسلامی کرونا کی وبا کے دوران لوگوں میں ماسک اور سینی ٹائزر تقسیم کر رہی ہے اگر حکومت بھی عوام کو وبا سے بچانے میں سنجیدہ ہے تو وہ بھی ایسا کرے ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی چہرے نہیں نظام بدلنے پر یقین رکھتی ہے ۔ عوام کو مہنگائی و بے روزگاری اور نالائق حکمرانوں کے چنگل سے نجات دلاکر دم لیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…