ہفتہ‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2025 

جعلی اور فرضی نوکریوں کے ذریعے بیرون ممالک بھجوانے کا جھانسہ سینکڑوں اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے لائسنس منسوخ

datetime 1  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (آن لائن)جعلی اور فرضی نوکریوں کے ذریعے بیرون ممالک بھیجوانے سمیت مختلف وجوہات کی بنیاد پر وفاق نے 170 اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے لائسنس منسوخ کئے ہیں۔جن میں مالاکنڈ ڈویژن ، جنوبی اضلاع ، پشاور ، وغیرہ کے اووسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز بھی شامل ہیں ۔

کورونا وباء کی دوسری لہر میں شدت کے باعث ویزہ پابندیوں کے دوران بیرون ممالک جہاں ملازمتوں میں کمی آئی ہے وہیں محنت مشقت کیلئے جانے کے خواہشمند افراد کو دھوکہ دہی اور غلط معلومات کے ذریعے جعلی اور فرضی نوکریوں کا جھانسہ دے کر لوٹنے کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت سمندر پار پاکستانیز کے ذیلی ادارے بیورو آف امیگریشن نے مبینہ دھوکہ دہی کی رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے سادہ لوح شہریوں کو دھوکہ دینے’ جعلی اور فرضی نوکریوں کے اشتہارات دینے اور عوام کو بیرون ملک بھجوانے کے جھوٹے دعوے داروں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ بھی تیز کر دیا ہے۔ بیورو آف امیگریشن حکام کے مطابق اس وقت بیرون ملک جانے کے خواہش مند افراد کو جن طریقوں سے لُوٹا جا رہا ہے ان میں سب سے بڑا طریقہ واردات یہ ہے کہ اخبارات میں فرضی نوکریوں کے اشتہارات جاری کئے جاتے ہیں اور لوگوں سے ان نوکریوں پر بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ

دیکر پیسے بٹورے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ایسے افراد جنہوں نے کورونا وبا سے پہلے بیرون ملک جانے کے پروٹیکٹوریٹ سمیت دیگر دستاویزات مکمل کر لیں تھیں ان سے دوبارہ پروٹیکٹوریٹ فیس اور دیگر اخراجات کے نام پر پیسے بٹورے جا رہے ہیں۔ تیسرا یہ ہے کہ متحدہ عرب امارات

کی جانب سے دوبارہ ویزوں پر پابندی کے اعلان کے باوجود شہریوں کو کہا جا رہا ہے کہ اگر وہ اضافی رقم دیں تو ان کے لئے ویزے نکلوائے جاسکتے ہیں۔ حکام کے مطابق جب بھی اخبارات میں کسی بھی بیرون ملک نوکری کا اشتہار کسی اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹر یا ریکروٹنگ

ایجنسی سے دیکھیں تو اس پر پرمیشن نمبر لازمی دیکھیں اور اس کی بیورو آف امیگریشن کی ویب سائٹ پر فارن جابز کے پورشن میں جا کر تصدیق کریں۔ صرف یہی نہیں بلکہ اشتہار اور ویب سائٹ پر ملازمت کی نوعیت’ تنخواہ’ رہائش اور ملازمت کے مقام وغیرہ کی بھی تسلی کر لیں۔

بیورو آف امیگریشن اپنے سوشل میڈیا اکاو?نٹس کے ذریعے جعلی ملازمتوں والے اشتہارات کی نشاندہی بھی کرتا رہتا ہے۔ بیورو آف امیگریشن اس سلسلے میں شہریوں سے ملنے والی شکایات کی روشنی میں کارروائی کر رہا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…