جمعرات‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان میں قدرتی گیس نایاب ،ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی)پاکستا ن میں قدرتی گیس نایاب ہو گئی ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 2روپے فی کلو اضافہ۔ماہ دسمبر 2020 کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔اوگرہ نے ایل پی جی2روپے فی کلو،گھریلو سلنڈ23روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت88 روپے، سرکاری پیداواری قیمت میں 1658روپے

میٹرک ٹن، اضافہ کے بعد اوگرہ نے ماہ دسمبر کیلئے نئی قیمتیں جاری کر دیں۔اب ایل پی جی130روپے فی کلوکی جگہ 132روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر1530روپے کی جگہ 1553روپے اور کمرشل سلنڈر5888 روپے کی جگہ 5976روپے،پیداواری قیمت71177کی جگہ72835روپے ملک بھر میں دستیاب ہو گی۔عالمی مارکیٹ میں CP $437 سے بھر کر$457 تک پہنچ گئی۔ اس سال تقریبا603,997 لوکل پروڈکشن اورتقریبا 360,285 میٹرک ٹن ایل پی جی امپورٹ ہوئی۔JJVL جام شورو جوائنٹ وینچر کی بندش سے حکومت کو گزشتہ 6 ماہ میں تقریبا 2ارب روپے کے نقصان کا سامنا اور عوام کو مہنگی گیس خریدنا پڑی۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ نقصان سے بچنے کیلئے فوری طور پر JJVL چلایا جائے اور ایل پی جی پر لگے لیوی ٹیکس سمیت تمام ٹیکسوں کا خاتمہ کیا جائے۔ ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھرنے کہا کہJJVL جام شورو جوائنٹ وینچر کی بندش سے حکومت کو گزشتہ 6 ماہ میں تقریبا 2ارب روپے کے نقصان کا سامنا اور عوام کو مہنگی گیس خریدنا پڑی۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ نقصان سے بچنے کیلئے فوری طور پر JJVL چلایا جائے ایل پی جی واحدسستا فیول ہے جو کہ قدرتی گیس کی کمی کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ملک بھر میں قدرتی گیس کی قلت میں اضافہ ہو رہا ہے جو کہ سردیوں میں مزید سنگین ہو جائے گی کہ کھانا

پکانا بھی مشکل ہو جائے گا۔ اس سے لپٹنے کے لیے حکومت کو فوری اقدمات کی ضرورت ہے۔ناقص پالیسی اور ٹیکسس کی بھرمار نے ایل پی جی صنعت پر منفی اثرات رونما کیے ہیں۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز چھ ارب سے زائد ٹیکس دیتے ہیں۔ایل پی جی پر لگے بے جا ٹیکسیس کا خاتمہ کیا جائے۔ آٹو گیس کی پالیسی میں نرمی کی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…