اسلام آباد (آن لائن) راولپنڈی میں پرائیویٹ سکولز نے کرونا ایس او پیز تسلیم کرنے سے انکاری ہوگئے ہیں،بچوں کو زبردستی سکولز میں آنے کے پیغامات دیدئے گئے ہیں،بچوں اور کرونا کے درمیان فاصلے کم سے کم تر ہونے لگے۔ معلوم ہوا کہ راولپنڈی کے بیشتر ایسے علاقے موجود ہیں جہاں پرائیویٹ سکولز بڑے دھڑلے سے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور انہوں نے فیسوں کے لالچ
میں بچوں کو سکولز آنے پر پابند کر رکھا ہے،النور کالونی،کھنہ ڈاک،بلال ٹاؤن،بنی،وارث خان میں سینکڑوں پرائیویٹ سکولز نے کرونا ایس او پیز سے لاپراہ ہو کر کام جاری رکھا ہوا ہے،ذرئع کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ سکولز اونرز کا کہنا ہے کہ اساتذہ اور سکول عمارت کے خرچے پورے نہیں ہوتے جس کے پیش نظر انہوں نے سکولز کو کھول رکھا ہے تاکہ بچوں سے فیس لی جا سکے۔