منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان سٹیل ملز سے ساڑھے چار ہزار ملازمین فارغ،برطرفی کی خبر سن کر ایک ملازم دنیا سے چل بسا، وفاقی حکومت کے فیصلے کیخلاف سندھ حکومت ڈٹ گئی

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان سٹیل ملز انتظامیہ نے 4544ملازمین کو فارغ کردیا ہے اور فارغ کیے گئے تمام ملازمین کے لیٹرز ان کے رہائشی پتوں پر ارسال کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔سٹیل ملز کے ملازمین کو فارغ کئے جانے کیلئے گزشتہ روز سی ای او سیکرٹریٹ میں ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا جس کی صدارت سی ای او سٹیل ملز نے کی۔ترجمان سٹیل ملز کے مطابق

گروپ دو تا چار،جونیئر افسران،اسسٹنٹ منیجرز،ڈپٹی منیجرز،منیجرز،ایس ای ڈی جی ایم اور ڈی سی او ملازمین کو فارغ کردیا گیا ہے جبکہ سٹیل ملز کے سکول و کالجز کے ساتذہ و غیر تدریسی عملے،ڈرائیورز،فائر مین،فائر ٹینڈرز آپریٹرز،صحت عامہ کے سٹاف،سکیورٹی گارڈز و چوکیدار،مالی،پیرا میڈیکل اسٹاف،کچن سٹاف،آفس سٹاف،فنانس ڈائریکٹوریٹ کے تمام محکموں کے کارکنان،اے اینڈ پی ڈائریکٹوریٹ اور اے اینڈ پی ڈپارٹمنٹ،فنانس ڈائریکٹوریٹ کے جونیئر افسران،(تمام محکموں)کارپوریٹ سیکرٹریٹ،سی پی اینڈ آئی،آئی ایس ایم ڈی،لا ڈپارٹمنٹ،سکیورٹی اور اے اینڈ پی ڈپارٹمنٹ کے ملازمین کو ضرورت کے تحت ملازمتوں پر برقرار رکھا گیا ہے،اس کے علاوہ سی ای او سیکرٹریٹ،سٹیل ملز ہسپتال،ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ،پروفیشنل ڈگری ہولڈرز،سی ڈی بی اور زونل آفس اسلام آباد سمیت لازمی سروس کے محکمہ جات میں تعینات ملازمین کو بھی برقرار رکھا گیا ہے،دوسری جانب ادارے سے فارغ کئے جانے کی اطلاع ملتے ہی تمام ملازمین اور ٹریڈ یونینز میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی اور ملازمین میں اشتعال پھیل گیا۔واضح رہے کہ اس وقت سٹیل ملزکے ملازمین گزشتہ کئی روز سے ادارے کی نجکاری اور ملازمین کی جبری برطرفیوں کے خلاف احتجاج جاری رکھے ہوئے ہوئے ہیں اور ایسے میں سٹیل ملزانتظامیہ نے مزدور دشمن اقدام کے ذریعے ہزاروں ملازمین کی نوکریوں

کو ختم کر دیا ہے،سٹیک ہولڈرز گروپ کے کنوینر ممریز خان نے بھی مزدور دشمن اقدام کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ سٹیل ملز کے چیف ایگزیکٹو کی تقرری کے خلاف خود کیس عدالت میں ہے اور ایسے میں ملازمین کا معاشی قتل عام کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی سندھ اس مسئلے کی جانب توجہ دیں اور دونوں حکومتیں مل بیٹھ کر سٹیل ملزکی بحالی اور ملازمین

کے روزگار کو بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں۔دریں اثنا وزیر محنت وتعلیم سندھ سعید غنی نے وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان سٹیل ملز سے 4500 سے زائد ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے مزدور دشمن اقدام قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ نااہل، نالائق اور سلیکٹڈ حکومت کا یہ اقدام ساڑھے چار ہزار سے زائد خاندانوں کا

معاشی قتل عام ہے۔ ایک کروڑ نوکریاں دینے کی دعویدار نااہل اور عوام دشمن حکومت نے لاکھوں پاکستانیوں کا روزگار چھین لیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی سٹیل ملز کے برطرف ملازمین کی جدوجہد میں عملی طور پر ان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔سعید غنی نے مزید کہاکہ ایک جانب مدینے کی ریاست کا نعرہ بلند کرنے والی نااہل سلیکٹڈ حکومت عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس رہی ہے

تو دوسری جانب عوام کا معاشی قتل عام کررہی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ حکومت فوری طور پر ملازمین کی برطرفی کا فیصلہ واپس لے، فوری طور پر پیکیج کا اعلان کرکے سٹیل ملز کو چلانے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ دوسری جانب برطرفی کے خلاف سٹیل مل کے سیکڑوں ملازمین گھروں سے باہر نکل آئے اور سٹیل ٹان سے ٹان شپ موڑ تک ریلی نکال کر نیشنل ہائی وے پر دھرنا

دے دیا۔ مظاہرین نے شاہراہ پر ٹائر جلا کر ٹریفک کی آمد رفت معطل کر دی جس کے باعث شاہراہ پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا اورگاریوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جبکہ برطرفی کی خبر سن کر سٹیل ملز آئی ایم ڈی ڈپارٹمنٹ کا ملازم حبیب الرحمن دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسا جس کی لاش ملازمین نے دھرنے میں لاکر رکھ دی اور ملازمین وفاقی حکومت اور مل انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…