عمران صاحب اور شہزاد اکبر کی دماغی حالت گھٹیا ہے اس لئے کبھی صحت اورکبھی موت پر سیاست کررہے ہیں، ن لیگ کا شدید ردعمل

27  ‬‮نومبر‬‮  2020

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب اور شہزاد اکبر کی دماغی حالت گھٹیا ہے اس لئے کبھی صحت اورکبھی کسی کی والدہ کی موت پر سیاست کررہے ہیں ، حکمرانوں

کے گھٹیا پن کا ثبوت یہ ہے کہ والدہ کی وفات کے چھ دن بعد شام چار بجکر پندرہ منٹ پر شہبازشریف اور حمزہ شہباز کورہا کیاگیا ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں میں کوئی انسانیت یا شرم ہوتی تو وفات کے دن ہی شہبازشریف اورحمزہ شہبازکو رہا کیاجاتا ،14 دن کی درخواست دی گئی تھی لیکن عمران صاحب کے حکم پر پانچ دن کے پیرول کی اجازت دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ پیرول حکومت کا کوئی احسان نہیں بلکہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کا قانونی حق تھا، گھٹیا پن، بے شرمی ، بے حسی اور چھوٹے پن کا مظاہرہ نہ ہوتا تو شہبازشریف کی چودہ دن کے پیرول کی درخواست منظور کی جاتی ۔ انہوں نے کہا کہ آپ نالائق، نااہل، آٹا چینی چور اور کرپشن کے بے تاج بادشاہ تو ہیں ہی لیکن قوم نے آپ کے گھٹیا اور چھوٹے پن کی انتہابھی جان لی ،ووٹ چور صرف گھٹیا ہی نہیں بلکہ ظالم اور بے حس بھی ہیں۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…