بہاول پور(آن لائن)ڈپٹی کمشنر کو ملنے کے لیے آئے بصارت سے محروم افراد کو تھپڑ اوردھکے مارکر نکال دیا۔متاثرہ افراد کا پریس کلب کے باہر احتجاج۔تفصیل کے مطابق بیروزگاری،مہنگائی سے پریشان بصارت سے محروم حافظ رشید احمد، محمد فیاض، محمد کامران،
محمد اکرم، قاری خلیل احمد سعیدی، محمد عرفان و دیگر افراد پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا ہم طویل عرصہ سے روزگار کے لیے کوشش کر رہے ہیں کزشتہ روز ہم اپنے مسائل کو لیکر جب ڈپٹی کمشنر آفس گئے اور ملنے کا کہا تو ہمیں ڈپٹی کمشنر آفس کے اہلکاروں نے تھپڑ مارے اور دھکے دیکر آفس سے زبردستی باہر نکال دیا جس سے ہمارے کپڑے پھٹ گئے،اہلکاروں نے ہمیں دھمکی دی آئندہ آفس آئے تو تمیں گرفتار کرکے تھانے میں بند کر دیا جائے گا۔اس کے بعد ہم جب اپنے گھروں میں پہنچے تو ہمیں سوشل ویلفیئر میں ملازم حسان اور لقمان کے فون آئے اور انہوں نے بھی ہمیں دھمکیاں دی کہ آئندہ تم نے احتجاج کیا یا پریس کلب گئے تو اس کے نتائج تمہارے حق میں بہتر نہیں ہو نگے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا جائے کیا ہم پاکستانی نہیں ہے کیا روزگار مانگنا ہمارا حق نہیں ہے ہمیں کیوں آئے روز دھمکیاں دی جاتی ہے۔انہوں نے وزیر اعظم،وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی کہ ہمارے ساتھ کی گئی زیادتی کا ازالہ کیا جائے اور ہمیں روزگار دیا جائے۔