کراچی (آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے اپنی منگنی سے قبل ہی منگنی کی جھوٹی ویڈیوز وائرل کیے جانے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان ویڈیوز کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں۔بختاور بھٹو زرداری نے 25 نومبر کو
اپنی ایک ٹوئٹ میں انیس جیلانی نامی ٹوئٹر صارف کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو کی ٹوئٹ کا لنک شیئر کرتے ہوئے ویڈیو کو جھوٹا قرار دیا۔ سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی نے اپنی مختصر ویڈیو میں جعلی وڈیوز پر افسردہ ہوتے ہوئے لکھا کہ اگر کسی بھی شخص کو پڑھنا نہیں آتا تو وہ کم از کم مذکورہ ویڈیو میں ان کی اور ان کے اہل خانہ کی غیر موجودگی پر تو غور کرے۔بختاور بھٹو زرداری نے لکھا کہ ان کی منگنی کے کارڈ پر منگنی کی تقریب کی تاریخ واضح طور پر 27 نومبر لکھی ہوئی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن نے واضح کیا کہ مذکورہ جعلی ویڈیو سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔