پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

ایڈمرل فصیح بخاری کی خدمات کو خراج تحسین  پیش کرنے کیلئے ویڈیو کلپ جاری

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاک بحریہ نے ایڈمرل فصیح بخاری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ویڈیو کلپ جاری کر دیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل فصیح بخاری کا اسلام آباد میں انتقال ہوا ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل فصیح بخاری کا

پاک بحریہ میں چار عشروں پر محیط تاریخی اور شاندار کیریئر بہترین پیشہ وارانہ اور قائدانہ صلاحیتوں کا عکاس ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سابق نیول چیف 1965 کی جنگ میں دشمن کے لئے خوف کی علامت سمجھے جانے والے دوارکا آ پریشن کا حصہ تھے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آپ 1971 کی جنگ میں بھارتی جہاز ککری کو سمندر برد کرنے والی پاکستانی آبدوز ہنگور میں اہم ذمہ داری پر فائض تھے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل فصیح بخاری نے کمانڈر پاکستان فلِیٹ اور چیف آف اسٹاف کے طور پر بھی فرائض سر انجام دیے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل فصیح بخاری نے 1997 میں بطور سربراہ پاک بحریہ ذمہ داریاں سنبھالیں۔ بیان کے مطابق آپ کی اعلی پیشہ وارانہ خدمات اور بہادری کے اعتراف میں آپ کو نشان امتیاز (ملٹری) اور ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے کہاکہ مرحوم کی ملک و قوم کے دفاع کے لئے خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کی جانب سے سابق امیر البحر کو خراج عقیدت۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل فصیح بخاری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پاک بحریہ نے ویڈیو کلپ جاری کر دیا۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…