جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

گلگت بلتستان ٹیکنوکریٹس اور خواتین کی مخصوص نشستوں کااعلان 33کے ایوان میں تحریک انصاف کی مجموعی سیٹیں کتنی ہوگئیں؟ نوٹیفکیشن جاری

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے سرکاری نتائج کے بعد ٹیکنوکریٹس اور خواتین کی مخصوص نشستوں سے متعلق بھی نوٹیفکیشن جاری۔ ٹیکنوکریٹس کی 3 اور خواتین کی 6 مخصوص نشستوں سے متعلق نوٹیفکیشن چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان

راجا شہباز خان نے جاری کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکنوکریٹس کی 3 میں سے 2 نشستیں پاکستان تحریک انصاف کو مل گئیں جبکہ ایک نشست پیپلزپارٹی کے حصے میں آئی۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے اکبر علی اور فضل رحیم جبکہ پیپلزپارٹی کے غلام شہزاد ٹیکنوکریٹس نشست پر منتخب ہوئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق خواتین کی 6 مخصوص نشستوں میں سے 4 پی ٹی آئی کو ملیں جبکہ ایک مخصوص نشست پیپلزپارٹی اور ایک ن لیگ نے حاصل کی۔خواتین کی مخصوص 4 نشستوں پر پی ٹی آئی کی کنیز فاطمہ، ثریا زمان، دلشاد بانو اور کلثوم الیاس منتخب ہوئیں، پیپلزپارٹی کی سعدیہ دانش اور ن لیگ کی صنم بی بی خواتین کی مخصوص نشستوں پر اسمبلی میں پہنچی ہیں۔ گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے 10 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ 6 کامیاب آزاد امیدواروں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی۔ خواتین اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں کی تقسیم کے بعد پی ٹی آئی نے 33 کے ایوان میں 22 نشستیں حاصل کی ہیں اور وہ حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…