پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

پاک فضائیہ کے جنگی ہیروائیر مارشل (ریٹائرڈ)دلاور حسین انتقال کر گئے، ائیر چیف کا گہرے رنج و غم کا اظہار

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) 1965 اور 1971 کی پاک بھارت جنگوں میں شاندار کارنامے دکھا نے والے پاک فضائیہ کے مایہ ناز ہوا بازائیر مارشل (ریٹائرڈ) دلاور حسین انتقال کر گئے،سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے عظیم جنگی ہیرو کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کے ہیرو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے  1965اور1971 کی پاک بھارت جنگوں میں انکے جرت مندانہ کارناموں کو سراہتے ہوئے کہاکہ وہ ایک غیر معمولی فائٹر پائلٹ تھے اور ہمیشہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری سے یاد رکھے جائیں گے۔  واضح رہے کہ 1940ء  میں کوئٹہ میں جنم لینے والے دلاور حسین نے مارچ 1962ء  میں بطور فائٹر پائلٹ پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی۔ 1965 ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران وہ پی اے ایف بیس پشا ور کے 19 اسکواڈرن میں تعینات تھے۔ دشمن کو بہت زیادہ بھاری نقصان پہنچانے کے علاوہ ان کی فارمیشن نے پٹھان کوٹ ائیر فیلڈ پر موجود 14 بھارتی جنگی جہازوں کو تباہ کر دیا۔اس جنگ میں ان کی غیر معمولی بہادری کے اعتراف میں انہیں ”ستارہ جرات” سے نوازا گیا۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…