اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کافیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاست میں جوڑ توڑ ہمارا حق ہے، بلاول گلگت آیا تو ہمارا بھی جواز بنا یہاں آنیکا۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ گلگت بلتستان کی محرومیوں کو دور کریں گے، کسی کو بھی اعتراض ہے تو الیکشن ٹریبونل جائیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور نواز لیگ مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہیں، سندھ میں بچوں کی ویکسین تک موجود نہیں، تھر میں بھوک سے لوگ مر رہے ہیں۔