جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان کا بھارت کی جانب سے کسی’ فالس فلیگ آپریشن‘ کے امکان بارے عالمی برادری کوایک بار پھر انتباہ

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن )پاکستان نے بھارت کی جانب سے کسی’ فالس فلیگ آپریشن‘ کے امکان کے بارے میں عالمی برادری کوایک بار پھر خبردار کردیا ہے ۔غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیرکے ضلع نگروٹا میں نام نہاد دہشت گرد حملے کے بارے میں بھارتی

وزارت امور خارجہ کی طرف سے غیرملکی سفیروں کے گروہ کو بریفنگ دینے سے متعلق میڈیا کے سوالات پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے جب سے بھارت کے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کرانے، اس کی منصوبہ بندی، معاونت اور سرپرستی میں ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد (ڈوزئیر) دنیا کے سامنے پیش کئے ہیں، اس وقت سے بھارتی حکومت نے اپنے جھوٹے بیانات، من گھرٹ شواہد اور فالس فلیگ آپریشنز کے ذریعے پاکستان مخالف مہم تیز کردی ہے۔بھارتی وزارت امور خارجہ کی مذکورہ بریفنگ غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں کسی مبینہ حملے کی منصوبہ بندی میں پاکستان کو ملوث کرنے کی شرانگیزی کی ایک اور کوشش ہے۔ مایوسی پر مبنی قطعی بے بنیاد اور کھوکھلے بھارتی الزامات پاکستان کو دہشت گردی کے جھوٹے بیانیہ میں ملوث کرنے کی بھارتی کوششوں کا مظہر ہیں تاکہ غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میںجاری ریاستی دہشت گردی اور پاکستان کے خلاف بھارتی ریاست کی سرپرستی میں دہشت گردی کی حقیقت سے دنیا کی توجہ ہٹائی جاسکے۔ بھارت کی جانب سے پاکستان کو بدنام کرنے کے لئے کسی فالس فلیگ آپریشن کے امکان کے بارے میں پاکستان مسلسل عالمی برادری کو آگاہ کرتا آرہا ہے جس سے علاقائی امن وسلامتی کو خطرہ لاحق ہے۔ ہم دنیا کو ایک مرتبہ پھر خبردار کرتے ہیں۔ پاکستان بھارت کو بے نقاب کرتارہے گا اور بھارتی پراپگنڈے سے دنیا کو گمراہ نہیں ہونے دے گا۔ عالمی برادری بشمول اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی کے تمام ادارے پاکستان کے پیش کردہ ڈوزئیر پر کارروائی کریں جس میں بھارت کے ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…