اتوار‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2026 

ملک کے بیشتر شہروں میں بارش۔۔بادل برسنے کا سلسلہ کتنے دن تک جاری رہے گا؟محکمہ موسمیات والوں نے پیشگی خبر دار کردیا‎

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )ملک کے بیشتر علاقوں بشمول جڑواں شہروں میں  وقفے وقفے سے  بارش جاری  ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر بالائی وسطی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا جب کہ اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بعض شہروں میں بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔جبکہ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آج

بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلودرہے گا۔ اس دوران اسلام آباد، پنجاب، بالائی سندھ، بلوچستان ،خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کی توقع کی جارہی ہے ۔ بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلودرہے گا۔ اس دوران خطہ ٔ پوٹھوہار،بالائی/وسطی پنجاب، خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔ رپورٹ کے مطابق بتایا گیا ہے کہ ملک میں کل تک بارشوں  کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب وادی لیپہ میں برف باری کے دوسرے مرحلہ کے بعد ہزاروں مرد و خواتین ، بوڑھے بچے محصور ہو کر رہ گئے کرونا وائرس کی وباء لاک ڈائون سے کاروبار سمیت نظام زندگی مفلوج ہو گیا ، لیپہ سے ریشیاں گاڑیاں پر لوہے کے چین چڑھا کر برف باری میں انتہائی خطرناک سڑکوں سے مسافروں کو موت کے منہ میں لانے اور لے جانے کا عمل انسانیت کے نام پر حکومتوں کی کاکردگی کیلئے سوالیہ نشان ہے ، جبکہ مریضوں کو کندھا پر اٹھا کر تیس کلو میٹر تک پیدل سفر کرتے ہوئے برف باری کے پر خطر رستوں سے گزرتے ہیں اور وفات پانے والوں کو بھی پیدل اٹھا کر لے جاتے ہوئے ، اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا جاتا ہے ، ٹنل کا منظور شدہ منصوبہ ختم کرنے والے معصوم انسانوں کی جانوں کے ضیاع کے قاتل ہیں ، ان خیالات کا اظہار آل پارٹیز آلائنس

وادی لیپا کے بانی سابق میڈیا ایڈوائزر شوکت جاوید میر نے لیپہ کرنا ہ کے عوام کو درپیش سنگین مشکلات پر اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انھوں نے کہا کہ سردیوں میں لیپا کرناہ ایک خوبصورت جیل ہوتی ہے جس میں 80 ہزار عوام مقید ہو کر رہ جاتے ہیں انھوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے لیپا کیلئے چھ ماہ تک ایل او سی پیکج کے ذریعے بیس ہزار فی خاندان نقد امداد کی

منظوری دیں اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سردیوں میں مفت ہیلی کاپٹر سروس کا اجراء کریں ، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خوراک ، ادویات ، ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی کو یقینی بنائیں ، اور اگر ستر سال وادی لیپا وادی نیلم کو آفت زدہ علاقہ قرار دینے کے نوٹیفکیشن میں ترمیم کر کے مالیاتی اداروں ، تعلیمی اداروں ، یوٹیلٹی بلات سمیت باقی مروجہ

سہولیات شامل کر لیا ، شوکت جاوید میر نے کہا کہ سردیوں میں جس طرح برف باری میں سڑکوں کو کھلا رکھنے کیلئے جدید مشینری ہمہ وقت موجود رہتی ہے ، اسی طرح وادی لیپا ، وادی نیلم اور فاروڈ کہوٹہ کے عوام کو بھی سفری سہولتوں کی فراہمی کیلئے وہی مشینری خرید کر فراہم کی جائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…