بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا میں شدید برفباری،سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا، سیاحوں کیلئے اہم ہدایات جاری

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایبٹ آباد( آن لائن )گلیات میں شدید برفباری کے باعث سیاحوں کو سفر کرنے سے روک دیا گیا ہے ۔ سیاحوں کو تلقین کی گئی ہے کہ برفباری کے دوران سفر سے ممکن حد تک گریز کریں ۔ تفصیلات کے مطابق گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سیاحوں کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سیاحوں کو مشورہ دیا ہے کہ موسم سرما کی دوسری برفباری کے دوران سفر سے گریز کریں۔گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان احسن حمید کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹرجنرل جی ڈی اے نے اسٹاف کو 24 گھنٹے فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان جی ڈی اے کے مطابق دوران سفر گاڑیوں کے ساتھ چینزکا استعمال لازمی طور پر کریں اور برفباری میں صبح اور شام کے اوقات میں سفر نہ کریں۔گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جی ڈی اے، پی کی ایچ اے اور سی اینڈ ڈبلیوکی ٹیمیں گلیات میں موجود ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹریفک کی روانی کو بحال کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو دن میں مزید برفباری کا امکان ہے۔ترجمان احسن حمید کا کہنا ہے کہ مقامی آبادی اورسیاحوں کی ہرممکن مدد یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حالیہ برفباری کا سلسلہ جمعرات کی شام تک رکنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت گلیات، مری اور شمالی علاقہ جات میں موسم سرما کی دوسری برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…