ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

2سالہ ڈگری پروگرام ختم کس سال کے بعد کی تمام ڈگریاں غیر قانونی قرار دیدی گئیں؟ایچ ای سی نے تہلکہ خیز اعلان کردیا

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،میلسی (آن لائن ، این این آئی ) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے 2 سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے کا اعلان کردیا۔اعلی تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) نے 2018 کے بعد سے تمام دو سالہ ڈگریاں غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی کالج سے بیچلر آف آرٹس(بی اے)،

بیچلر آف کامرس(بی کام) اور بیچلر آف سائنس (بی ایس سی) کی ڈگری نہیں ملے گی۔ایچ ای سی نے کہا ہے کہ 2018 میں پابندی کے باوجود غیر قانونی پروگرام کا اجرا تشویشناک ہے، یونیورسٹیاں فوری طور پر ایسے پروگرامز میں داخلے بند کردیں، ایچ ای سی 31 دسمبر 2018 کے بعد ایسی کسی ڈگری کو تسلیم نہیں کرے گی۔دوسری جانب ایم ڈی کیٹ کے امتحان کی آخری تاریخ کا 29نومبر کے طورپر اعلان ہو گیا اور طلبہ و طالبات کی جان میں جان آگئی ء واضح رہے کہ قبل ازیں 13نومبر کواچانک تاریخ دی گئی کہ امتحان 15نومبر کو ہو گا پھر اطلاع دی گئی کہ فاضل عدالت عالیہ پشاور میں معاملہ زیر سماعت ہونے پر ملتوی کر دی گئے جس پر 23نومبر کواطلاع دی گئی کہ 29نومبر کو انٹری ٹیسٹ ہو گااور سلیبس وہی ہو گا جیسے اس سے پہلے ہی جاری کر دیا گیا ہے. گزشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم سینیٹر شفقت محمود کے مطابق یہ مصدقہ تاریخ تو قرار دی گئی تاہم شہریوں کو فیڈرل بور ڈ کے سلیبس کی تلوار سر پر لٹکتی دکھائی دے رہی ہے کیونکہ یہ بھی بتایا گیا تھا کہ ا متحان فیڈرل بورڈ کے سلیبس سے ہوگا، والدین نے اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ـ

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…