جمعرات‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2026 

تحریک انصاف کے سینئر رہنما کو قتل کردیا گیا حکومت کی شدید مذمت

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

جیک آباد( آن لائن ) 2013 میں الیکشن لڑنے والے پی ٹی آئی سندھ کے سینئر رکن شریف خان بلیدی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شریف خان بلیدی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

پی ٹی آئی سندھ کے سینئر رکن شریف خان بلیدی کو گذشتہ رات نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔پی ٹی آئی رہنما شریف خاندان بلیدی کو نماز جنازہ ادائیگی کے بعد آبائی گائوں جعفرآباد بلیدی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔شریف خان بلیدی کی نماز جنازہ میں قبائلی سردار ، پی ٹی آئی کارکنان اور شہریوں نے شرکت کی۔پی ٹی آئی رہنما وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شریف خان بلیدی ان کے چھوٹے بھائیوں کی طرح تھے اور انہوں نے 2013کا الیکشن بھی لڑا تھا۔وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ شریف کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے۔پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنماں کی جانب سے بھی شریف خان بلیدی کے قتل کی شدید مذمت کی گئی ہے اور ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…