کورونا وائرس، نئے حکمنامے پر سی اے اے اور ائیرلائنز میں ٹھن گئی،حکم نامے کی مخالفت کر دی

23  ‬‮نومبر‬‮  2020

کراچی (این این آئی) کورونا وائرس سے متعلق نئے حکم نامے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)اور تمام ایئرلائنز آمنے سامنے آگئیں۔ذرائع کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے کے پیش سی اے اے نے کراچی

میں تمام ایئرلائنز کو ٹرمینل بلڈنگ سے باہر کائونٹر بنانے کی ہدایت کردی۔سی اے اے کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ ٹرمینل بلڈنگ سے باہر ہی چیک کی جائیں۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ صرف کورونا وائرس کی رپورٹ منفی آنے والے مسافروں کو ہی روانگی لانچ میں بھیجا جائے۔ذرائع کے مطابق سی اے اے کی جانب سے اس نوعیت کا حکم نامہ سامنے آنے پر تمام ہی ائیرلائنز نے اس کی مخالفت کردی۔ائیر لائنز نے سی اے اے کے حکم نامے کے جواب میں موقف اختیار کیا کہ مسافروں کو چیک کرنا ہمارا نہیں محکمہ صحت کا کام ہے۔ائیرلائنز نے مزید کہا کہ ہماری ذمے داری بریفنگ کاونٹر سے شروع ہوتی ہے۔ائیرلائنز نے یہ بھی کہا کہ محکمہ صحت کے کاونٹرز ڈپارچر لاونچ سے باہر ہونے چاہئیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…