کراچی (این این آئی) سیاسی ، سماجی اورایس بی سی اے کے مزدور رہنما یعقوب احمد شیخ نے کہا ہے کہ مزدور کی کم از کم اجرت تیس ہزار روپے مقرر کی جائے، مہنگائی کے اس دور میں غریب محنت کش کا گزارا ممکن نہیں ہے، وفاقی حکومت مزدوروں کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان کرے، کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے، سماجی رہنما نے مزید کہا کہ
وفاقی حکومت نے ڈھائی سال میں سو فیصد مہنگائی میں اضافہ کردیا،تعلیمی اخراجات بڑھتے جارہے ہیں،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، دال روٹی بھی غریب کی پہنچ سے دور ہو گئی ہے، محنت کش افراد اپنے بچوں کیلئے دودھ بھی نہیں خرید سکتے، حکومت روزگار کے مواقع پیدا کرے، غریبوں کو گھر رعایتی اسکیموں میں فراہم کرے۔