جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے،جنرل قمر جاوید باجوہ کا شریف خاندان سے اظہار تعزیت

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

راولپنڈی (این این آئی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے میاں نواز شریف، شہباز شریف کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میاں نواز شریف، شہباز شریف کی

والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل اور سینیٹر فیصل جاوید خان نے شریف برادران کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ شریف برادران کی والدہ کے انتقال پر پسماندگان سے افسوس کا اظہار کرتا ہیں، دعاگو ہیں کہ اللہ مرحومہ کے درجات بلند فرمائیں اور ورثا کو صبر نصیب فرمائیں۔وہی سینیٹر فیصل جاوید خان نے لکھا کہ اللہ تعالی مرحوم محمد شریف کی اہلیہ بیگم شمیم اختر کو جنت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے خاندان اور عزیز و اقارب کو صبر جمیل عطا فرمائے۔امیر جمعیت علماء اسلام (ف)و صدر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مولانا فضل الرحمن نے بھی میاں محمد نواز شریف، شہباز کی والدہ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں میاں صاحب اور انکے خاندان سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ والدہ محترمہ کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…