منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

بختاور بھٹو اپنی ڈھولکی پرکونسا لباس زیب تن کریں گی؟ لباس پہننے کی وجوہات کیا ہیں ؟ حیران کن انکشاف

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/ این این آئی)پاکستان کے سابق صدر آصف زرداری اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بڑی بیٹی اپنی ڈھولکی کے موقع پر اپنی والدہ مرحومہ کا خا ص تیار کیا گیا جوڑا پہننے کا فیصلہ کیا ہے ۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق بختاور بھٹو زرداری نے اپنے لیے بھی اُسی فیشن ڈیزائنر کا انتخاب کیا ہے جنہیں شہید محترمہ بےنظیر بھٹو نے سابق صدر آصف زرداری کے

ساتھ اپنے نکاح کے لیے منتخب کیا تھا، اُنہوں نے اپنی نکاح کی تقریب میں سبز اور گلابی رنگ کا روایتی لباس پہنا تھا۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے سابق صدر آصف زرداری اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کی منگنی کے دعوت نامے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ خلقِ خدا کوجلسوں میں بلاتے ہو توکیوں اْن کی جانوں کا خیال نہیں رکھتے، اپنی جانیں تو بہت عزیز ہیں تمہیں؟۔ڈاکٹر شہباز گِل نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر بختاور بھٹو کی منگنی کے دعوت نامے کی تصویر شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ مہمان شرکت سے قبل کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھیجنے کے پابند ہوں گے۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے ٹوئٹر پر بختاور بھٹو کی منگنی کے دعوت نامے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں لکھا کہ بختاور کی منگنی پروگرام کیلے کورونا ٹیسٹ رپورٹ بھیجنا لازم ہے ورنہ آپ کو بلاول ہاؤس آنے نہیں دیا جائے گا۔شہباز گِل نے سوالیہ انداز میں کہا کہ خلقِ خدا کوجلسوں میں بلاتے ہو تو کیوں اْن کی جانوں کا خیال نہیں رکھتے، اپنی جانیں تو بہت عزیز ہیں تمہیں؟اپنے بیان میں انہوں نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہے وہ فرعونیت، یہ ہے وہ ظالمانہ سوچ جو عوام کو کم تر سمجھتے ہیں۔واضح رہے کہ بختاور بھٹو کی منگنی سے متعلق پیپلز پارٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ بختاور بھٹو کی منگنی 27 نومبر کو محمود چوہدری سے ہو گی، محمود چوہدری یونس چوہدری اور ثریا چوہدری کے پانچ بچوں میں سب سے چھوٹے بیٹے ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…