جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

بھارتی ہتھکنڈوں پرپاکستان خاموش نہیں رہیگا،سی پیک کیخلاف سازش کرنے پربھارت کوناکامی ہوگی،پاکستان کا بھرپور جواب دینے کا اعلان

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ ہمارا اور خطے کا مستقبل سی پیک سے جڑا ہے ، ہر ممکن حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہیں ،بھارتی ہتھکنڈوں پرپاکستان خاموش نہیں رہیگا،سی پیک کیخلاف سازش کرنے پربھارت کوناکامی ہوگی،ہم چین کے ساتھ ملکر سی پیک کی حفاظت کریں گے اور ان منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ ہفتہ کو

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے سی پیک کے حوالے سے اپنے بیان میں کہاکہ پچھلے دنوں ہم نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ایک Dosier پیش کیا تھا جس میں ہم نے شواہد کے ساتھ واضح کیا تھا کہ کس طرح ہندوستان، پاکستان کے اندر دہشتگردانہ کارروائیوں کی پشت پناہی کر رہا ہے اور سی پیک کے تحت منصوبوں کو نشانہ بنانے کے درپے ہے ہم نے واضح کیا تھا کہ ہندوستان نے اس مقصد کیلئے ایک سیل بنایا ہے جس کے لیے 80 ارب کے لگ بھگ رقم مختص کی گئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا اور اس خطے کا مستقبل سی پیک سے جڑا ہوا ہے اس کی ہر ممکن حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہم پرعزم ہیں ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ چین بھی اس اقتصادی راہداری کی اہمیت کو سمجھتا ہے اس لیے انہوں نے سی پیک کی سیکورٹی کے حوالے سے واضح پیغام دیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم چین کے ساتھ ملکر سی پیک کی حفاظت کریں گے اور ان منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ڈوزئیر میں ظاہر کیے گئے خدشات کو ہم اقوام متحدہ، او آئی سی سمیت تمام اہم عالمی فورمز پر اٹھائیں گے ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں قیام امن سمیت خطے کے استحکام کیلئے کوششیں کررہاہے۔ انہوںنے کہاکہ سی پیک کیخلاف سازش کرنے پربھارت کوناکامی ہوگی،بھارتی ہتھکنڈوں پرپاکستان خاموش نہیں رہیگا۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان معاملہ عالمی سطح پراٹھائیگا،بھارت کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے اس کو ہر محاذ پر ناکامی ہوگی۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…