لاہور (پ ر )ہفتہ شان رحمت اللعالمین ؐ کے سلسلے میں محکمہ سکولز ایجوکیشن کے زیر اہتمام ایوان اقبال میں صوبائی سطح پر نعت، تقریری او رکوئز مقابلے جیتنے والے سکولوں کے طلبہ کے اعزاز میں شاندار تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا- ٭تقریب تقسیم انعامات کی صدارت وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے کی – ٭وزیراعلی عثمان بزدار کی آمد سے قبل کوروناایس او پیز کے مطابق
حاضرین نشستیں سنبھال چکے تھے -٭تقریب میں اساتذہ کرام اور طلبہ نے شرکت کی اور شاندار ڈسپلن کامظاہرہ دیکھنے میں آیا-٭سکولوں کی طالبات اور طلبا نے قومی ترانہ گایا،تلاوت قرآن پاک کے بعد تقریب کا باقاعدہ آغاز ہوا- ٭نامور نعت خواں مرغوب احمدہمدانی نے آپؐ کے حضور ہدیہ عقیدت پیش کیا -٭وزیراعلی عثمان بزدار نے مرغوب احمد ہمدانی کے فن نعت خوانی کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا-٭سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ڈاکٹر سہیل شہزادنے بھی خطاب کیا -٭نعت خوانی کے مقابلے میں صوبے بھر میں اول آنے والی طالبہ آمنہ اسلم نے نعت پیش کی- ٭”اس کی دولت نقش کف پا تیرا ……کچھ نہیں مانگتاشیدا تیرا“آمنہ اسلم کی پرسوز آواز نے سماں باندھ دیا-٭تقریری مقابلوں میں اول پوزیشن حاصل کرنے و الے جھنگ کے طالب علم محمد سعد نے خیالات کااظہار کیا-٭سفید لباس اور حجاب میں ملبوس طالبات نے قصیدہ بردہ شریف پیش کیا-٭قصیدہ خواں ندیم عباس نے اردو ترجمہ پیش کیا – ٭وزیراعلی عثمان بزدار، مراد راس، اسلم اقبال اور فردوس عاشق اعوان نے انعامات تقسیم کئے -٭سکینڈری ونگ میں نعت خوانی پر پہلا انعام محمد شرجیل،تقریر میں پہلا انعام محمد سعد اور کوئز میں ساہیوال کے حنظلہ حبیب کو ملا-٭ نارووال کی آمنہ اسلم نے نعت خوانی،بہاولپورکی افرا طاہر نے تقریر،عائشہ نواز نے کوئز میں پہلا انعام حاصل کیا-ایلیمنٹری ونگ میں حسنین رضا اور صنوبر شہزادی نے نعت خوانی، عبداللہ لیاقت اور ردافاطمہ نے تقریر، صالح عبداللہ اور حسن بانو نے کوئز میں پہلا انعام حاصل کیا- ٭وزیراعلی نے پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو انعام دیتے ہوئے ان سے بات چیت بھی کی- ٭ وزیراعلی عثمان بزدار نے طلباو طالبات سے اظہار شفقت بھی کیا-٭ تقریب کے اختتام پر وزیراعلی نے بچوں کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا-