منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کورونا میک اپ اور پلاسٹک سرجری سے نہیں ڈرتا،مریم نواز نے کورونا کو گود لے لیا،غیر سنجیدہ ٹوئٹس پر پی ٹی آئی کا آفیشل اکاؤنٹ تنقید کی زد میں

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ ’غیر سنجیدہ‘ ٹوئٹس کے باعث تنقید کی زد میں آگیا۔اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے 22 نومبر کو خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں حکومتی اجازت

نہ ملنے کے باوجود بھی جلسہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔مقامی انتظامیہ کی جانب سے کورونا کی صورتحال کے پیش نظر اجازت نہیں دی گئی تاہم اب ملک کا سیاسی ماحول بھی گرم ہوگیا ہے اور سوشل میڈیا پر حریفوں کے خلاف پوسٹیں لگائی جانے لگیں،حکمران جماعت کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور دیگر قائدین کی تصاویر کورونا پیغامات کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں۔مریم نواز کے گلگت بلتستان میں کیے گئے ایک جلسہ عام کی تصویر لگا کر کہا گیا کہ کورونا میک اپ اور پلاسٹک سرجری سے نہیں ڈرتا، بزرگ سماجی فاصلے میں خاص خیال رکھیں۔اسی طرح پی ڈی ایم رہنماؤں کی تصاویر لگا کر کہا گیا کہ کورونا اور پی ڈی ایم کے درمیان ایم او یو پر دستخط، پاکستان میں آئندہ مل کر کام کرنے پر اتفاق۔ اس پوسٹ کو پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ری ٹوئٹ کیا گیا ہے۔ایک اور پوسٹ جس کو پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل اکاؤنٹ سے ری ٹوئٹ کیا گیا ہے، اس میں مریم نواز ایک بچے کو گود میں اٹھائے ہوئے ہیں اور اس پر کہا گیا ہے کہ مریم نواز نے کورونا کو گود لے لیا۔اس کے علاوہ بھی دیگر سیاسی مخالفین کے حوالے سے پوسٹیں کی گئی ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اس عمل پر سخت ناگواری کا اظہار کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…