لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور محمد بشارت راجہ سے محکمہ سوشل ویلفیئر اور بیت المال کی وزارت کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا۔ راجہ بشارت کو وزارت آپریٹو کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار
نے کابینہ میں وزیر قانون راجہ بشارت کی وزارتوں میں ردوبدل کیا ہے،ان سے دو قلمدان واپس لینے کے بعد انہیں اس کی جگہ محکمہ کوآپریٹو کی اضافی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔اس کے علاوہ راجہ بشارت کے پاس وزارت قانون اور کوآپریٹو کا قلمدان رہے گا۔