منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

حکومت نے توانائی شعبہ میں قرضے اتارنے کی بجائے قرضوں میں مزید اضافہ کرکے کیا کام کیا؟واجب الادا قرضوں میں سینکڑوں ارب کا اضافہ

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) توانائی کے شعبہ میں واجب الادا قرضوں کی حد860 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے اور پی ٹی آئی حکومت نے توانائی شعبہ میں قرضے اتارنے کی بجائے قرضوں میں مزید اضافہ کرکے شعبہ توانائی کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ سرکاری دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ انرجی سیکٹر میں قرضوں کی بھرمار ہو گئی ہے۔ جون 2018ء تک واجب الادا قرضوں کی

سطح 616235 ملین یعنی 616ارب روپے تھے اور سکوک بانڈ سے حاصل کیا گیا قرضہ 235ارب ہے۔ حکومت نے اس قرضوں میں سے 59ارب روپے واپس یا ہے جبکہ باقی واجب الاد اقرضے 860 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں اور اس سال 202ارب روپے مزید قرضوں کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔ شعبہ توانائی میں قرضوں کی شرح میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ حکومت نے ان قرضوں کو اتارنے کے لئے کوئی پالیسی نہیں بنائی ہے۔ اس حوالے سے ترجمان توانائی کی وزارت جواب دینے سے قاصر ہے۔ملک کی بھر کی بجلی سپلائی کرنے والی کمپنیوں نے حکومت کو 17ارب روپے کی ادائیگیاں ادا کر دی ہیں جس کے نتیجے میں سرکلر ڈیٹ میں اضافہ ہو چکا ہے۔ ان کمپنیوں نے اربوں روپے کی بجلی (سی پی پی اے جی) سے خریدی تھی لیکن اس کی ادائیگی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ان کمپنیوں میں اربوں روپے کی کرپشن موجود ہے اور بجلی کا خسارہ ظاہر کرکے حکومت سے مالی امداد کے حصول کے لئے سرگرم ہیں۔ دستاویزات کے مطابق ان کمپنیوں میں لائن لاسز خسارہ مقررہ حد سے گزر گئی ہے کیونکہ بجلی چوری ان کمپنیوں میں انتہا کی کر دی گئی ہے۔ دستاویزات کے مطابق فیسکو اور آئیسکو کے علاوہ باقی ڈیسکوز میں خسارہ حد سے بڑھ گیا ہے اور بجلی خرید کی قیمت بھی ان کمپنیوں کو ادا کرنے سے قاصر ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…