اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر نے نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ پشاور یا لاہور جلسے میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف مزید خطرناک باتیں کرسکتے ہیں جس سے ریاستی اداروں کے نظم و ضبط پر زدپڑ سکتا ہے ۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا
نواز شریف جمع تفریق کے بعد کھل کر کھیل رہے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں انہیں برطانیہ سے کوئی ڈی پورٹ نہیں کر سکتا ۔ میں انہیں گزشتہ 30سالوں سے جانتا ہوں وہ ہمیشہ جمع تفریق کے بعد گیم کھیلتے ہیں وہ اس سے اچھی طرح واقف ہیں برطانیہ کی حکومت کسی صورت انہیں تحریک انصاف کی حکومت کے حوالے نہیں کر ے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان ڈیمو کریٹ مومنٹ کی تحریک اگر ایک سے ڈیڑھ لاکھ لوگوں کیساتھ اسلام پہنچ گئی تو ایسی صورتحال میں تحریک انصاف کی حکومت کیا حکمت عملی اختیار کرے گی ۔ ہمارے ریاستی بڑے ادارے منتازعہ ہو گئے ہیں پرویز مشرف ڈکٹیٹر تھے ان کے دور میں یوں سر عام چوک چوراہے میں کھلے عام ریاستی ادارے کے بارے میں باتیں نہیں ہوتیں تھی جو آج ہو رہی ہیں ۔ سینئر اینکر پرسن نے انکشاف کیا ہے کہ لاہور یا پشاور کے جلسے میں نواز شریف خطرناک باتیں کر سکتے ہیں جن کا براہ راست اثر ریاستی اداروں پر پڑھ سکتا ہے ۔