اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں مریم نواز نے ن لیگی رہنما پر اپنی مخبری کرنے کا الزام عائدکردیا یہ کون ہے؟ثبوت ہاتھ لگنے پر پارٹی نائب صدر نے کلاس لے لی

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کی صاحبزادی اورن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے لیگی رہنما پر اپنی مخبری کرنے کا الزام عائد کر دیا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں مریم نواز نے کئی لیگی رہنمائوں

سے ملاقاتیں کیں اور ایک رہنما پر الزام عائد کیا کہ آپ میری مخبری کرتے ہیں۔انہوں نے مذکورہ رہنما کو ڈانٹ بھی پلائی۔مریم نواز کی ڈانٹ کے بعد دیگر لیگی رہنما خائف دکھائی دیتے ہیں۔اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ گلگت بلتستان کے انتخابات کے بعد کا ہے۔مریم نواز کو انتخابات سے پہلے ہی غصہ آیا ہوا تھا لیکن شکست کے بعد یہ غصہ بڑھ گیا۔مریم نواز نے ایک اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن کے چند رہنمائوں کا نام لیا جن میں لاہور سے تعلق رکھنے والے رہنما بھی شامل تھے۔مریم نواز نے کہا کہ یہ لوگ ہماری باتیں آگے پہنچاتے ہیں۔یہ اس جگہ باتیں پہنچاتے ہیں جہاں نہیں پہنچنی چاہئیں۔مریم نواز لاہور کے دو تین رہنمائوں کا کھل کر نام لیتی ہیں،وہ کہتی ہیں یہ افراد مخبری کا کردار ادا کر رہے ہیں،یہ ہماری پارٹی میں غدار ہو سکتے ہیں۔اجلاس کے دوران ان تین لوگوں میں سے ایک بندہ موجود ہوتا ہے جو کہ بہت اہم رکن اسمبلی بھی ہیں۔مریم نواز انہیں باقاعدہ ڈانٹتی ہیں۔

جس پر انہوں نے کہا کہ میں یہ رویہ برداشت نہیں کروں گا ، پارٹی نہیں چھوڑوں گا لیکن اس رویے کے خلاف احتجاج کروں گا۔رانا عظیم نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں لاہور سے اہم ترین رہنما نواز شریف کے بیانئے کی مخالفت کرتے نظر آئیں گے۔یہ رہنما لاہور کے جلسے سے قبل کھل کر سامنے آ سکتے ہیں۔واضح رہے کہ ن لیگ کو گلگت بلتستان الیکشن میں بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…