جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

بہادر پولیس افسر محمد بخش پر عوام نے انعامات کی بارش کر دی، انعام میں ملنے والا بریف کیس سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

کراچی ( آن لائن ) صوبہ سندھ کے شہر کشمور میں 4 سالہ بچی کو مجرموں سے چھڑانے والے اے ایس آئی محمد بخش کو انعام و کرام کی سے نوازے جانے کا سلسلہ جاری ہے ، کراچی کے شہریوں کی طرف سے بھی بہادر پولیس افسر کو بے پناہ تحائف دیے گئے ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق کراچی ویسٹ زون پولیس نے اے ایس آئی محمد بخش کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب منعقد کی ،

جس میں پارلیمنٹیرین ، تاجروں ، سیاسی و سماجی رہنماؤں ، پولیس ملازمین اور دیگر شہریوں کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی ، تقریب میں موجود شہریوں نے پولیس افسر اور ان کے اہل خانہ کو دل کھول کر تحائف دیے ، اس دوران تقریب میں موٹر سائیکل کے علاوہ ملبوسات اور دیگر اشیاء کے بھی ڈھیر لگ گئے۔بتایا گیا ہے کہ اے ایس آئی محمدف بخش کی بچی کی شادی کیلئے تاجروں کی ایسوسی ایشن نے فرنیچر اور جہیز دینے کے اعلانات بھی کیے جب کہ اس تقریب میں شہریوں نے محمد بخش کو 13 لاکھ 20 ہزار روپے سے زائد کے نقد انعامات بھی دیے ، اس موقع پر ڈی آئی جی ویسٹ زون عاصم قائم خانی نے تقریب کے اختتام پر جمع کیے گئے تحائف اور نقد انعامات اے ایس آئی اور ان کے اہل خانہ کو پیش کیے جن میں کیش انعامات سے بھرا ایک بریف کیس بھی شامل تھا۔دوسری طرف بہادر اے ایس آئی محمد بخش کیلئے تمغہ شجاعت اور بیٹی کی کیلیے تمغہ امتیاز کی سفارش کردی گئی ، آئی جی سندھ کی جانب سے کشمور کیس کے ملزمان کو گرفتار کرنے والے بہادر پولیس افسر اور بیٹی کیلئے 20 لاکھ روپے انعام کا بھی اعلان کیا گیا ، کشمور میں 4 سال معصوم بچی اور اس کی ماں کے کیس کے مجرمان کو اپنی بیٹی کے ذریعے گرفتار کروانے والا پولیس اے ایس آئی محمد بخش اپنی بہادری اور فرض شناسی کی وجہ سے پورے ملک کا ہیرو بن چکا ہے ، پیر کے روز محمد بخش کے

اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں آئی جی سندھ اور ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے پولیس اے ایس آئی کا استقبال کیا ، تقریب کے دوران آئی جی سندھ نے محمد بخش کیلئے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کرتے ہوئے اس بہادر و فرض شناس اے ایس آئی کیلئے تمغہ شجاعت اور اس کی بیٹی کیلئے تمغہ امتیاز کی سفارش کی۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…