کراچی (این این آئی) عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 450روپے کے اضافے سے ایک لاکھ12ہزار800روپے ہوگئی۔گزشتہ روز بدھ کو آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 13ڈالرکی کمی سے 1875ڈالر ہوگئی لیکن ڈالر مہنگا ہونے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں
میں سونے کی فی تولہ قیمت450روپے کے اضافے سے1لاکھ 12ہزار800روپے جب کہ دس گرام سو نے کی قیمت 386روپے کے اضافے سے96ہزار708روپے ہوگئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت1200روپے مستحکم رہی۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو مندی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس138پوائنٹس کی کمی سے40514.67پوائنٹس کی سطح پرآ گیاجب کہ53.84فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو26ارب 7کروڑ60لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبار کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث مندی چھاگئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100 انڈیکس40344پوائنٹس کی نچلی سطح پرآ گیا تاہم بعد ازاں 40400اور40500 کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں لیکن مندی کے اثرات زائل نہ ہوسکے اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس138پوائنٹس کی کمی سے40514.67پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای 30اانڈیکس 57.79پوائنٹس کی کمی سے17056.49پوائنٹس اور99.44پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس28390.57پوائنٹس کی سطح پر گیا۔گذشتہ روز مجموعی طور پر 377کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے149کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ203میں کمی اور 377کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں
استحکام رہا۔مندی کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم 74کھرب70ارب48کروڑ97لاکھ روپے سے گھٹ کر74کھرب44ارب41کروڑ37لاکھ روپے ہو گیا۔ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت2.95فیصد کم رہا۔قیمتوں میں اتار چڑھاوٗ کے
اعتبار سے آئی لینڈ ٹیکسٹائیل،رفحان میظ،کولگیٹ پامولواور نیسلے پاکستان سرفہرست رہے جس میں آئی لینڈ ٹیکسٹائیل90روپے کے اضافے سے 1725روپے اوررفحان میظ 80روپے کے اضافے سے 8255روپے ہوگئی جب کہ کولگیٹ پامولو50.92روپے کی کمی سے2799.08روپے اورکولگیٹ 19.01روپے کی کمی سے 6469.99روپے ہوگئی۔