بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

سکول اور تعلیمی اداروں میں طویل چھٹیاں دینے کی تیاریاں ،وفاقی وزارت تعلیم نے مراسلہ تیار کر لیا  

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزارت تعلیم نے کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے اپنی تجاویز صوبوں کو بھجوادیں جس کے مطابق تعلیمی اداروں کو 24 نومبر سے 31 جنوری تک بند کردیا جائے۔وزارت تعلیم نے تجویز دی ہے ہے کہ 24نومبر سے

پرائمری اسکولز بند کر دیے جائیں، 2دسمبر سے مڈل اسکولز بند کیے جائیں، 15 دسمبر سے ہائر سیکنڈری اسکولز بند کیے جائیں۔تجویز دی گئی ہے کہ اساتذہ اداروں میں حاضری یقینی بنائیں اور آن لائن ایجوکیشن کیلئے تیاری کی جائے، مقامی طور پر ٹیلی اسکول، ریڈیوسمیت آن لائن ایجوکیشن سسٹم کو لاگو کیا جائے۔وفاقی وزارت تعلیم نے یہ تجویز بھی دی ہے کہ تعلیمی سیشن کو 31 مئی تک بڑھانے کی تجویزکے تحت میڑک، انٹرمیڈیٹ امتحانات جون 2021 میں لیے جائیں۔وفاقی وزارت تعلیم کے مطابق بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس 23نومبر کو ہوگی، اس اجلاس میں صوبے اپنی تجاویزپیش کریں۔خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر میں شدت آنے کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے سرکاری دفاتر میں 50 فیصد عملہ بلانے کی ہدایت کی ہے،تعلیمی اداروں کے حوالے سے آئندہ ہفتے اہم فیصلے متوقع ہیں،اس کے علاوہ 20 نومبر سے انڈور شادی ہالز پر بھی پابندی عائد کی جارہی ہے جس کے خلاف ہالز مالکان سراپا احتجاج ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کہہ چکے ہیں کہ ملک مکمل لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا، ماسک پہنیں اور احتیاط کریں تاکہ کاروبار مکمل بند نہ کرنا پڑے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…