مکہ مکرمہ( آن لائن ) دْنیا بھر میں کوروناوبا کی دوسری لہر آ چکی ہے ، جس دوران ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ لہر پہلی لہر سے کہیں زیادہ تباہ کْن ہو سکتی ہے جس کے نتیجے میں لاکھوں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ اگرچہ سعودی عر ب میں کورونا کیسز کی گنتی فی الحال قابو میں ہے، مگرحکام کی جانب سے تیاریاں مکمل ہیں۔ کورونا کے باعث سعودی عرب میں روزانہ متعدد
ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔اس حوالے سے احتیاطی تدابیر کے ساتھ نماز جنازہ کی ادائیگی کے لیے مسجد الحرام میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ مسجد الحرام کی انتظامیہ کے مطابق مسجد میں نماز جنازہ کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ ادائیگی کے لیے ایک خصوصی مصلیٰ (احاطہ) تیار کیا گیا ہے۔ جہاں پر سینیٹائزنگ آلات نصب کیے گئے ہیں اس کے علاوہ ماسک اور ٹشو پیپرزکی سہولت بھی موجود ہے۔حرمین شریفین انتظامیہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ جہاد العتیبی نے بتایا کہ مسجد میں الحرام میں کورونا ایس او پیز کی روشنی میں نماز جنازہ کے لیے خاص مصلیٰ تیار کیا گیا ہے۔اس احاطے کو جراثیم سے پاک رکھنے کے لیے سینیٹائزنگ آلات اور صفائی کا کام ہر وقت جاری رہے گا۔ ‘مصلیٰ میں نماز پڑھنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازمی ہو گا، انہیں اس احاطے میں داخلے کی اجازت بھی نہیں ہو گی، البتہ احاطے کے اندر بھی ماسک اور سینیٹائزر کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔