خیرپور(این این آئی) خیرپورمیں بھرگنی کے قریب سڑک پر جلی ہوئی ڈبل کیبن گاڑی سے لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق جلی ہوئی ڈبل کیبن گاڑی اے ایس آئی بلاول وسان کی ہے جبکہ جلی ہوئی لاش ناقابل شناخت ہے جسے پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعے کی تفصیلات حاصل کرنے کیلئے ایم پی اے منور وسان اور ایس ایس پی امیر مسعود مگسی موقع پر پہنچے۔ منور وسان نے کہاکہ اے ایس آئی بلاول وسان کا موبائل فون مسلسل بند جارہا ہے۔ گاڑی بلاول وسان کی ہے، لاش کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔