جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

گلگت ،جی بی اے 2 میں دوبارہ گنتی پر پیپلزپارٹی کاکامیابی کا دعویٰ

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

گلگت (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی نے دعوی کیا ہے کہ گلگت بلتستان کے حلقہ جی بی اے 2 گلگت (2) میں دوبارہ گنتی پر اس کے امیدوار کو برتری حاصل ہوگئی ہے۔پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق جمیل احمدکو دوبارہ گنتی پر 142ووٹوں کی برتری مل گئی ہے،اس سے قبل آنے والے

غیر سرکاری نتائج کے مطابق انہیں تحریک انصاف کے امیدوار فتح اللہ نے 2 ووٹوں کے فرق سے شکست دی تھی۔غیر حتمی نیا نتیجہ سامنے آنے کے بعد مبینہ دھاندلی کے خلاف ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے والے پیپلزپارٹی کے کارکن جشن منانے لگے۔خیال رہے کہ 15نومبر کو ہونے والے انتخابات میں جی بی اے 2 گلگت (2) کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطانق تحریک انصاف کے امیدوار فتح اللہ 6 ہزار 696 ووٹ لیکرکامیاب ہوئے تھے جبکہ پیپلزپارٹی کے جمیل احمدکو صرف 2 ووٹ کم یعنی 6 ہزار 694 ملے تھے۔اسی حلقے سے مسلم لیگ ن کے امیدوار اور سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان 5 ہزار 723 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے ہیں۔پیپلزپارٹی کی جانب سے جی بی اے 2 سمیت دیگر حلقوں میں مبینہ دھاندلی کیخلاف شدیدسردی کے باوجود ڈپٹی کمشنر آفس کے باہردھرنا دیا گیا ۔‎

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…