منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کا وہ شہر جس کا خزانہ آفس رشوت کا گڑھ بن گیا

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیکب آباد (این این آئی)جیکب آباد کا خزانہ آفس رشوت کا گڑھ بن گیا، ایجنٹ مافیا سرگرم ،افسران و ملازمین اکثر غائب رہنے لگے ملازمت پیشہ اور رٹائر ملازم رل گئے ،فوت ہونے والے ملازم کے بیٹے اور رٹائر ضعیف عورت کی پینشن نہ ملنے کی شکایت،خزانہ آفیس کے افسران کے خلاف احتجاج تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی خزانہ آفیس رشوت کا گڑھ بن گیا ہے خزانہ آفیس میں ایجنٹ مافیا

سرگرم ہیںمختلف محکموں کے ملازم اور پینشنر جائز کام کے لئے سالوں سے دفتر کا چکر لگانے پر مجبور ہیںپر انکے کام نہیں ہوتے جبکہ خزانہ آفیس کے افسران اور ملازمین اکثر دفتر سے غائب رہتے ہیںمعلوم ہوا ہے کہ خزانہ آفیس کے ملازمین و افسران 20فیصد رشوت کے عیوض آفیس کے بجائے پرائیوٹ بنگلوں پر بیٹھ کر دفتری کام سرانجام دیتے ہیںجبکہ جائز کام کے لئے آنے والوں کو خوا ر کرکے رلایا جاتا ہے ،18ماہ قبل فوت ہونے والے محکمہ خوراک کے ملازم صوبدار کے بیٹے تنویر نے خزانہ آفیس میں احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ والد کے فوت ہونے کے بعد خزانہ آفیس کے افسران نے غیر قانونی طور پر والدہ کی آئی ڈی کھول کر تنخواہ اٹھارہے ہیںجبکہ میری والدہ محکمہ صحت کی ہیلتھ ورکر ہے لیڈی ہیلتھ ورکر ز کے مستقل ہونے پر والدہ کی آئی ڈی کھلوانے کے لئے خزانہ آفیس میں کاغذات جمع کرائے تو بتایا گیا کہ والدہ کی فوڈ سپروائیز کے طور پر آئی ڈی کھلی ہوئی ہے تنویر نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ 18ماہ سے روز کندھ کوٹ سے کرایہ بھر کر آتاہوں ہر وقت افسران موجود نہیں ہوتے ایک دستخط کے لئے اتنا عرصہ ہو گیا ہے جبکہ رشوت دینے والوں کے ناجائز کام جلد کئے جا رہے ہیںاور ہمیں چکر لگوائے جا رہے ہیںدوسری جانب ایک سال قبل محکمہ تعلیم سے رٹائر ہونے والی پرائمری اسکول ٹیچر ضعیف عور ت یاسمین نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال سے خزانہ آفیس کے چکر کاٹنے پر مجبور ہوں پینشن شروع نہیں ہو سکی ہے ،خزانہ آفیس میں ایجنٹوں کا راج ہے ہم سے ایسا رویہ اختیا ر کیا گیا ہے کہ مجبور ہوکر ایجنٹوں کے ذریعے کمیشن دیکر جائز کام کروائیںانہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کو بھی خزانہ آفیس کے افسران کی شکایت کی پر کوئی ازالہ نہ ہوا ضعیف عورت نے وزیر اعلی سندھ ،اکائونٹنٹ جنرل سندھ اور دیگر بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جیکب آباد کی خزانہ آفیس میں رشوت خوری کا نوٹیس لیا جائے اور ملازمین کے جائز کام کرکے انکو تذلیل سے بچایاجائے اس سلسلے میں ایڈیشنل اکائونٹ افسر ناصر سومرو سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی پر انکا نمبر اٹینڈ نہ ہوا ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…