اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی پارلیمنٹ کی لارڈز کنڈکٹ کمیٹی نے 16 نومبر کو 268 صفحات پر مشتمل ایک انکوائری رپورٹ شائع کی ہے۔جس میں برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر کو پارلیمنٹ سے نکالے جانے کی سفارش کی ہے،روزنامہ جنگ میں مرتضیٰ علی شاہ کی
شائع خبر کے مطابق لارڈ کو برطرف کئے جانے کے بارے میں برطانوی تاریخ کا یہ پہلا واقعہ ہے تاہم رپورٹ میں کئی ایک الزامات کے بارے میں تفصیل دی ہے جس میں جھوٹ بولنا اور دیگر الزامات شامل ہیں،۔برطانوی میڈیا کے مطابق لارڈ نذیر نے آنے والی رپورٹ دیکھ لی تھی جس کے بعد انہوں نے 14انومبر کو برطانوی پارلیمنٹ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔شائع ہونے والی رپورٹ میں کئی ایک الزامات کو بڑی تفصیل سے اجاگرکیا گیا ہے۔دوسری جانب لارڈ نذیر نے ایک مرتبہ پھر تمام الزامات کی تردید کی اور کہا ہے کہ پولیس نے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی اس رپورٹ کے خلاف وہ یورپین کورٹس آف ہیومن رائٹس میں اپیل کریں گے۔