اسلام آباد(آن لائن ) پی ڈی ایم گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کے حلف اٹھانے یا نہ اٹھانے پر فیصلہ نہ کرسکی۔ چارٹر آف پاکستان کو حتمی شکل نہ د ی جاسکی جس کی وجہ سے پانچ رکنی کمیٹی بنانا پڑ گئی۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
پی ڈی ایم گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کے حلف اٹھانے یا نہ اٹھانے پر متفقہ فیصلہ نہ کرسکی۔چارٹر آف پاکستان کو حتمی شکل نہ دی جاسکی جس کی وجہ سے پانچ رکنی کمیٹی بنانا پڑ گئی۔ گزشتہ روز پی ڈی ایم سٹیئرنگ کمیٹی نے منگل کو سربراہی اجلاس میں میثاق پاکستان فائنل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ذرائع کیمطابق پی ڈی ایم اجلاس کے دوران سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اور محسن داوڑ کے درمیان گرما گرمی ہوئی ۔ مولانا نے فاٹا انضمام کو مغربی ایجنڈا قرار دیا۔جس پر محسن داوڑ نے کہا کہ فاٹا انضمام عوام کی امنگ تھی۔ اگر مغرب کا ایجنڈا ھوتا تو 70 سال پہلے مکمل ھو جاتا۔ہمیں پی ڈی ایم کے فورم سے متنازعہ ایشوز پر بات نہیں کرنی چاہئے، محسن داوڑ نے کہا ایشوز پر اتفاق رائے ہے ان پر بات ھونی چاہئے ۔