جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ کا مذہبی عقیدت واحترام سے آغاز ہوچکا،صوبے میں تقریبات کاسلسلہ جاری رہے گا:عثمان بزدار

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

لاہور (پ ر )ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ کے دوسرے روزآج ایوان وزیراعلیٰ میں آل پاکستان کثیراللسانی نعتیہ محفل مشاعرے کا انعقاد ہوا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار،صوبائی وزراء،ارکان اسمبلی،معاونین خصوصی اوراعلی حکام نے نعتیہ محفل مشاعرے میں شرکت کی۔محکمہ اطلاعات و ثقافت اورپنجاب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام نعتیہ مشاعرے میں ممتاز شعرا شریک ہوئے

۔اردو،ہندکو، پشتو، سرائیکی،پنجابی،شینا،سندھی اوربلوچی شاعروں نے گلہائے عقیدت پیش کیے۔شجاعت ہاشمی نے کلام اقبال پیش کیا، کلام اقبال کا انگلش اورفرانسیسی ترجمہ بھی پیش کیاگیا۔ظہیر عباس بلالی اورساتھیوں نے قصہ بردہ شریف پیش کیا۔نعتیہ مشاعرے کی صدارت ڈاکٹر منور ہاشمی نے کی۔امجد اسلام امجد،حمیدہ شاہین،عباس تابش،ایوب خاور،زاہد فخری نے کلام پیش کیا۔بسمل صابری،فرحت عباس شاہ نے لحن کے ساتھ نعتیہ کلام پیش کرکے داد پائی۔خدابخش نے بلوچی، ناصرعلی سید نے ہندکو،اثیر مینگل نے پشتو میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔نور رضوی نے سندھی اوراقبال سوکھڑی نے سرائیکی زبان میں نعت مقبولؐ پیش کی۔حاضرین نعتیہ کلام پر دادو تحسین پیش کرتے رہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ آل پاکستان نعتیہ مشاعرے کاانعقاد خوش آئند ہے۔نبی کریمؐ کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کرنااعزاز ہے۔ ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ کا مذہبی عقیدت واحترام سے آغاز ہوچکا ہے اورپورے صوبے میں تقریبات جاری ہیں اوریہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نعتیہ مشاعرہ کے اختتام پرشعرا سے ملاقات کی اور خراج تحسین پیش کیا۔



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…