کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی نجی پرواز نے ہنگامی طور پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی ہے۔ذرائع کے مطابق طیارے کے کپتان نے ہنگامی بنیادوں پر کراچی ایئر پورٹ پہ لینڈنگ کی اجازت طلب کی تھی۔ پرواز جی او ڈبلیو 6658 ریاض سے دہلی جارہی تھی۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ذرائع کے مطابق ہنگامی لینڈنگ کے دوران پرواز میں
بھارتی مسافر محمد نوشاد کی طبیعت خراب ہونے پر طبی امداد کیلئے ایئر پورٹ ڈاکٹر کو طلب کیا گیا،تاہم وہ حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہوگیا۔ کراچی ایئر پورٹ انتظامیہ نے بھی مسافر محمد نوشاد کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھارتی طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔