منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

لاہو ر سیالکوٹ موٹرو ے کیس،واقعے کی رات کیا ہوا؟ مرکزی ملزم عابد علی کی پہلی بار میڈیا سے گفتگو

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے لاہور سیالکوٹ موٹروے آبرو ریزی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی، پولیس کی جانب سے ملزم کا پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انتہائی سخت سکیورٹی میں عدالت پیشی پر لایا گیا۔

دوران سماعت پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم عابد ملہی کا پولی گرافک ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ملزم کا دوبارہ ڈی این اے ٹیسٹ بھی کیا گیا اور اس کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا گیا ہے لہٰذاملزم سے مزید تفتیش کی ضرورت نہیں۔بعد ازاں عدالت نے کارروائی کے بعد ملزم کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجواتے ہوئے حکم دیا کہ اسے دوبارہ یکم دسمبر کو پیش کیا جائے۔‎ لاہور سیالکوٹ موٹروے کیس کے ملزم عابد ملہی نے پہلی بار میڈیا سے گفتگو کی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران عابد ملہی کا کہنا ہے کہ وہ اس سے پہلے بھی چھوٹی موٹی وارداتیں کرتا رہتا تھا۔اور واقعے کے روز اُسے بالا مستری نے بلایا تھا۔بالا مستری نہیں آیا، میں اور شفقت کرول گاؤں سے کادریا کی طرف جا رہے تھے۔موٹروے پر کھڑی گاڑی دیکھ کر اس کے پاس گئے۔خاتون نے جب گاڑی کا دروازہ نہیں کھولا تو گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون کو باہر نکالا،پہلے 20 ہزار روپے لوٹے۔ اور پھر خاتون کو دوسری طرف لے جانے کی کوشش کی، خاتون نے بھرپور مزاحمت بھی کی۔ملزم عابد ملی نے مزید بتایا کہ واردات کے بعد میں اپنے گھر شیخوپورہ چلا گیا تھا اور شفقت کہیں اور چلا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…