منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

اینٹی کرپشن کی بڑی کارروائی 5 اعلیٰ افسران کو گرفتار کرلیا

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے محکمہ آبپاشی کے ایکسئین سمیت پانچ افسران کو گرفتار کر لیا،محکمہ آبپاشی کے ایکسئین ، تین ایس ڈی او اور دو سب انجینئرز پر مقدمہ نمبر 11/20 درج تھا ۔ ڈائریکٹر جنرل گوہر نفیس کے مطابق

ایکسئین امتیاز اکبر بھٹی ،ایس ڈی اوز محمد اسلم، فرحت علی ،سب انجینئرزحشمت نبی اور محمد شاہد کو عبوری ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا جبکہ ایس ڈی او مظفر علی کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گوہر نفیس بتایا کہ ملزمان نے محکمہ آبپاشی کی مشینری برانچ میں دو کروڑ چھبیس لاکھ کا جعلی ڈیزل خریدا۔ ملزمان کو لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ ڈائریکٹر ویجلینس اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹرز عبدالسلام عارف کیس میں اعلی عدالت خود پیش ہوئے ۔ معاملے کی تحقیقات کیلئے ڈائریکٹر ویجلینس کی نگرانی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز مجیب الرحمن اور مزمل امام پر مشتمل جے آئی ٹی اس کیس پر کام کر رہی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…