پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

سیالکوٹ کے رہائشی کی تین بیویوں نے شوہر کے لیے چوتھی بیوی کی تلاش شروع کر دی، گھر کا کل خرچہ کتنے لاکھ روپے ہے ، پہلی شادی کی تو حالات کیسے تھے اب تین بیویاں ہیں تو حالات کیسے ہیں ؟ نوجوان نے بتا دیا

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سیالکوٹ کے نوجوان عدنان کی تین بیویوں نے مل کرشوہر کیلئے چوتھی بیوی کی تلاش شروع کر دی ۔ نوجوان عدنان نے ایک انٹرویو میں بتایاکہ میری عمر اس وقت 22سال ہے ، مین جب میں اٹھارہ سال تھا تو میری پہلی شادی ہوئی اور دوسری شادی 20کی عمر میں ہوئی جبکہ تیسری شادی سال پہلے ہوئی ہے ۔ نوجوان کا کہنا تھا کہ شادی سے

قبل حالات میرے زیادہ اچھے نہیں تھے لیکن جب پہلی ، دوسری اور تیسری شادی ہوئی تو حالات بہتر ہو گئے ہیں ، میں اپنی تینوں بیویوںکیساتھ ایک گھر میں رہتا ہوں ، کسی شادی یا پھر کہیں باہر جانا ہو تو ایک ساتھ سب اکٹھے جاتے ہیں ۔ عدنا ن نے کہا کہ میرے تینوں بیویوں نے مل کر میری چوتھی شادی کیلئے دلہن کی تلاش شروع کر دی ہے، تینوں کے نام ایس سے شروع ہوتے ہیں چاہتاں کہ چوتھی بیوی کا نام بھی ایس سے شروع ہو ۔ سیالکوٹ کے شہری عدنان نے انٹرویو کے دوران تینوں بیوں کا تعارف بھی کرایا ، پہلی بیوی کا نام سنبل ، دوسری کا نام شبانہ اور تیسری کا نام شاہدہ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں عدنان کہنا تھا کہ تینوں بیویوں کی ایک شکایت ہے آپ دوسری 2 کا خیال رکھیں،سنبل کہتی ہے کہ آپ شبانہ کا خیال نہیں رکھتے ، شبانہ کہتی ہے کہ آپ شاہد ہ کا خیال نہیں رکھتے جبکہ شاہدہ کہتی ہے کہ سنبل کا خیال نہیں رکھتے اس کے علاوہ تینوں کو مجھے کوئی اور شکایت نہیں ہے ۔ نوجوان عدنان کا کہنا تھا کہ اب میری تینوں بیویوں نے مل کر میرے لیے چوتھی بیوی کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ نوجوان نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ میری چوتھی بیوی بھی پہلی تینوں بیویوں کی طرح ہواور اس کا نام بھی ایس سے شروع ہو ۔ میں اللہ پاک کا آج شکر ادا کرتا ہوں کہ میری شادیاں ہوتی گئیں تو میرے حالات بنتے گئے بہترین روزگار ملنا شروع ہو گیا آپ حالات اللہ پاک کا شکر بہترین اور اچھے گزاراہ ہو رہا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…