منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ننھی علیشا کو درندوں سے بچانے والا ہیرو اے ایس آئی محمد بخش پھوٹ پھوٹ کر رو پڑا ،بچی کا آپریشن کرنے والا ڈاکٹر بھی 6 گھنٹے تک روتا رہا

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )کشمور ننھی بچی کے واقعے سے متعلق اے ایس آئی محمد بخش نے ایک تقریب کے دوران بتایا کہ متاثرہ بچی کی والدہ میرے پاس آئیں تو انہوں نے رونا شروع کر دیا میں نے انہیں سمجھا کر واپس گھر بھیجا ، والدہ نے مجھے 2 نمبر دیے انہوں نے مجھے بتایا کہ میری بچی سے بات کروائی جاتی تو وہ رو رہی ہوتی جبکہ ملزمان ہر دفعہ کال کر کے کسی

دوسری خاتون کو لانے کا کہتے تھے ۔ اے ایس آئی محمد بخش کا مزید کہنا تھا کہ ان کی والدہ سے کہا ہے کہ آپ انہیں دوسری عورت کا لانے کا کا وعدہ کریں اور انہیں اعتماد میں لیں تاکہ ملزمان کو شک نہ ہو اور ہم انہیں پکڑ لیں گے ۔ فون پر بات کرنے کے بعد میری بچی ریشما ان کے ساتھ گئی اور ملزمان سے بات بھی کرتی جس کے بعد پولیس نے ملزم کو پکڑ لیا تھا ۔ پولیس افسر کا کہنا تھا کہ بچی نظر نہیں آرہی تھی ملزم سے پوچھا تو اس نے گھر کا بتایا جس کے بعد گھر گئے ، بچی کو ایک گندے کپڑے میں لپیٹ کر رکھا گیا تھا بچی کی حالت ناقابل بیان ہے ۔ اس دیکھ کر میں پھوٹ پھوٹ کر رونا شروع ہو گیا ،متاثرہ بچی کو ہسپتال پہنچاگیا جہاں پر ڈاکٹر اس کا 6گھنٹے تک آپریشن کرتا رہا اور وہ بھی مسلسل روتا رہا ۔ اے ایس آئی محمد بخش نے کہا کہ اگر متاثرہ بچی پہلے مل جاتی تو وہ ملزم کو دیکھتے ہی گولی مار دیتا، یا پھر اس کے ٹکڑے ٹکڑے کردیتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ محبت اور سپورٹ کرنے پر اپنے پولیس افسران اورعام شہریوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اے ایس آئی محمد بخش کی بہادربیٹی ریشما نے سینٹرل پولیس آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے کہا کہ متاثرہ خاتون کی بیٹی بہت رو رہی تھی اور اس کی آواز سن کروالد کے ساتھ مشن میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا اور یہ تہیہ کرلیا تھا اگران کی جان جاتی ہے تو جائے لیکن متاثرہ بچی کو کسی بھی صورت میں درندہ صفت ملزمان کے چنگل سے حاصل کرنا ہے۔بہادر پولیس افسر نے والدین سے درخواست کی ہے کہ خدارا اپنے بچوں کو بھروسے والے لوگوں کیساتھ سکول بھیجیں یا پھر سب بہتر حل یہ ہے کہ انہیں خود لے کر جائیں اور ساتھ واپس لے کر آئیں تاکہ وہ درندہ صفت انسانوں سے محفوظ رہ سکیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…