لاہور( این این آئی) ایل پی جی کی قیمت میں 5روپے فی کلوا ضافے کا امکان ہے ۔ایل پی جی ڈسٹری بیورٹرزایسوسی ایشن کے مطابق اوگرا کی نومبر کی ایل پی جی کی مقرر کردہ قیمت سے ابھی بھی مارکیٹ میں قیمت کم ہے۔
پاکستان میںقدرتی گیس کے پریشر میں کمی، انٹر نیشنل مارکیٹ میںایل پی جی کی قیمت میں20 ڈالر فی میٹرک ٹن اضافہ کے بعد پاکستانی مارکیٹ میں5 روپے فی کلو ،60 روپے گھریلو سلنڈر اور 230 روپے کمرشل سلنڈڑ اضافے کا امکان ہے۔