جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

سنتھیا کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست واپس لے لی گئی

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری افتخار کی جانب سے سنتھیا ڈی رچی کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست واپس لے لی گئی ہے۔ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی جانب سے سنتھیا ڈی رچی سے متعلق 3 درخواستوں کو یکجا کرکے سماعت کی

گئی، اس دوران چوہدری افتخار کی جانب سے سنتھیا ڈی رچی کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر درخواست خارج کردی گئی۔دوران سماعت وکیل سنتھیا ڈی رچی کی جانب سے کہا گیا کہ رحمان ملک کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر کارروائی چاہتے ہیں، سنتھیا ڈی رچی کا بینک اکائونٹ بند ہونے سے وہ معاشی بحران کا شکار ہیں۔وکیل سنتھیا ڈی رچی کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت سنتھیا ڈی رچی کے بینک اکائونٹ کھولنے کا حکم دے جس پر جسٹس عامر فاروق کا ریمارکس دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ا?ئندہ سماعت پر اس معاملے کو بھی دیکھتے ہیں ، سنتھیا رچی کو ڈی پورٹ کرنے سے متعلق وفاق کے جواب کا انتظار کر لیتے ہیں۔واضح رہے کہ سنتھیا ڈی رچی اور رحمان ملک نے ایک دوسرے پر اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر رکھی ہے، عدالت کی جانب سے سنتھیا ڈی رچی اور رحمان ملک کی درخواستیں ایک ساتھ سننے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔عدالت کی جانب سے تمام درخواستیں آئندہ ہفتے سماعت کے لیے مقرر کر تے ہوئے کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…