اوکاڑا (آن لائن) تحریک اِنصاف اوکاڑا کے اہم رہنما چوہدری عبداللہ طاہر قاتلانہ حملہ میں بال بال بچ گئے ۔ نامعلوم موٹر سائیکل سوار دوافراد نے انکی گاڑی پر اندھا دھند بارش کردی لیکن وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 188 کے سابق ٹکٹ ہولڈر امیدوارچوہدری عبداللہ طاہر نواحی علاقہ 34 فورایل سے اپنی گاڑی پر
سوار ہوکر گھر جارہے تھے کہ انہیں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے تقریباً آٹھ فائر کئے لیکن خوش قسمتی سے تحریک اِنصاف کے مذکورہ رہنما فائرنگ کی زد میں آنے سے معجزانہ طور پر بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔ پولیس نے نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے اپنی تفتیش کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے