جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

3درجن سے زائداہم ترین سیاستدانوں کیخلاف تحقیقات کی منظوری رانا ثنا اللہ ، خواجہ آصف سمیت بڑے بڑے نام فہرست میں شامل

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پنجاب میں محکمہ اینٹی کرپشن کو بڑے قبضہ گروپوں کے خلاف فعال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 37سیاستدانو ں کے خلاف تحقیقات کی منظوری دیدی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کی سربراہی میں اینٹی کرپشن

پنجاب کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب میں محکمہ اینٹی کرپشن کو ان بڑے قبضہ گروپوں کے خلاف فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن پر قبضوں اور مختلف پراجیکٹس میں سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزامات ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 37سیاستدانو ں کے خلاف تحقیقات کی منظوری دیدی جس میں رانا ثنااللہ، رانا مشہود ، خواجہ آصف، رانا مبشر ،افضل ہنجرا، اجمل ہنجرا ، میاں ریاض،عباداللہ ، سابق چیئرمین رانامحمدعظیم،اشرف عباس ڈوگر،ریاض گورائیہ، میاں ذوالفقار،روحیل اصغر، سہیل شوکت اور غزالی سلیم بٹ سمیت دیگر شامل ہیں۔ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ سرکاری زمینوں پر کئی سال سے اربوں کی زمین پر قبضے ہیں۔دریں اثنامحکمہ اینٹی کرپشن نے چونیاں سے مسلم لیگ (ن)کے سابق رکن پنجاب اسمبلی احسن رضا خان کو دو مختلف مقدمات میں گرفتار کر لیا ،اینٹی کرپشن کی جانب سے ملزم کو مردان سے گرفتار کیا گیا ۔محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق ملزم کو جیو فینسنگ کرکے اینٹی کرپشن کی ٹیم

نے رسکئی انٹرچینج مردان پر پیچھا کرکے گرفتار کیا۔ سرکل آفیسر اٹک سعید خان ،سرکل آفیسر قصور اعظم منہاس اور پولیس کی خصوصی ٹیم نے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم احسن رضا خان اینٹی کرپشن کی ٹیم کو دیکھ کر گاڑی چھوڑ کر بھاگ نکلا لیکن پکڑا گیا۔ احسن رضا خان

نے میونسپل کارپوریشن چونیاں کی انتظامیہ سے ملی بھگت کر کے غیر قانونی کمرشل مارکیٹ اور ہائوسنگ سوسائٹی بنائی ہوئی تھی۔ ڈی سی قصور کے ریفرنس میں بتایا گیا تھا کہ ملزم نے گورنمنٹ ہسپتال کنگن پور کی ایک ایکڑ زمین پر کمرشل مارکیٹ اور دوکانیں تعمیر

کیں تھی ۔ ملزم نے خاندان کے افراد کے ساتھ ملکر الجنت ٹائون کے نام سے ہائوسنگ سوسائٹی بنائی ہوئی تھی۔ ملزم کی ملکیت ہائوسنگ سوسائٹی اور کمرشل مارکیٹ کسی بھی متعلقہ سرکاری ادارے سے منظور شدہ نہیں ہیں۔ ریفرنس کے مطابق سوسائٹی اور کمرشل مارکیٹ کا بلڈنگ پلان، نقشہ اور سائٹ پلان کچھ بھی متعلقہ اداروں سے منظور شدہ نہیں ۔ملزم نے سرکاری ٹیکس اور فیس ادا کئے بغیر غیر قانونی طور پر مارکیٹ اور سوسائٹی بنائی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…