کراچی(این این آئی) کشمور میں آبرو ریزی کا شکار 4 سالہ بچی کے جسم میں انفیکشن ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق آبرو ریزی کا شکار ہونے والی 4 سالہ بچی کراچی کے قومی ادارہ امراض اطفال میں زیر علاج ہے۔سربراہ قومی ادارہ امراض اطفال ڈاکٹر جمال رضا نے کہا ہے کہ
بچی کے جسم میں انفیکشن ہو گیا ہے، انفیکشن کو اینٹی بائیوٹک سے کنٹرول کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سانس لینے میں بہتری پر بچی کی چیسٹ ٹیوب نکالی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بچی کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے لیکن میڈیکل ٹیم بچی کے زخموں کا (آج)پیر کودوبارہ معائنہ کریگی۔خیال رہے کہ چند روز قبل نوکری کا جھانسہ دیکر کراچی سے کشمور لیجا کر خاتون اور اس کی 4 سالہ بیٹی کو جنسی آبروریزی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔اے ایس آئی محمد بخش نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچی کو بازیاب کرانے کے لیے اپنی بیٹی اور بیوی کی مدد لی اور ملزم کو گرفتار کر کے اس کی نشاندہی پر 4 سالہ علیشا کو بازیاب کرایا۔